صحیح بخاری
کتاب الزکوٰۃ
باب: خیرات کرنے میں جلدی کرنی چاہیے
حدیث نمبر : 1430
حدثنا أبو عاصم، عن عمر بن سعيد، عن ابن أبي مليكة،
أن عقبة بن الحارث ـ رضى الله عنه ـ حدثه قال صلى بنا النبي صلى الله عليه وسلم
العصر، فأسرع ثم دخل البيت، فلم يلبث أن خرج، فقلت أو قيل له فقال "
كنت خلفت في البيت تبرا من الصدقة، فكرهت أن أبيته فقسمته".
ہم سے ابوعاصم نبیل نے عمر بن سعید سے بیان کیا
‘ ان سے ابن ابی ملیکہ نے کہ عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز
ادا کی پھر جلدی سے آپ گھر میں تشریف لے گئے۔ تھوڑی دیر بعد باہر تشریف لے آئے۔ اس
پر میں نے پوچھا یا کسی اور نے پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ میں گھر کے اندر صدقہ کے
سونے کا ایک ٹکڑا چھوڑ آیا تھا مجھے یہ بات پسند نہیں آئی کہ اسے تقسیم کئے بغیر
رات گزاروں پس میں نے اس کو بانٹ دیا۔