صحیح بخاری
کتاب الادب
باب: ہر نیک کام صدقہ ہے
حدیث نمبر : 6022
حدثنا آدم، حدثنا شعبة، حدثنا سعيد بن أبي
بردة بن أبي موسى الأشعري، عن أبيه، عن جده، قال قال
النبي صلى الله عليه وسلم " على كل مسلم صدقة ". قالوا فإن لم يجد قال "
فيعمل بيديه فينفع نفسه ويتصدق ". قالوا فإن لم يستطع أو لم يفعل قال " فيعين
ذا الحاجة الملهوف ". قالوا فإن لم يفعل قال " فيأمر بالخير ". أو قال
" بالمعروف ". قال فإن لم يفعل قال " فيمسك عن الشر، فإنه له صدقة
".
ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، ان
سے سعید بن ابی بردہ بن ابی موسیٰ اشعری نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے اور ان
سے ان کے دادا (ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری
ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اگر کوئی چیز کسی کو (صدقہ کے لیے) جو
میسر نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر اپنے
ہاتھ سے کام کرے اور اس سے خود کو بھی فائدہ پہنچائے اورصدقہ بھی کرے۔ صحابہ کرام
رضی اللہ عنہم نے عرض کی اگر اس میں اس کی طاقت نہ ہو یا کہا کہ نہ کر سکے۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر کسی حاجت مند
پریشان حال کی مدد کرے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اگر وہ یہ بھی نہ کر
سکے۔ فرمایا کہ پھر بھلائی کی طرف لوگوں کو رغبت دلائے یا ”امر بالمعروف“ کا کرنا عرض کیا اور اگر یہ بھی نہ کر سکے۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر برائی سے رکا رہے
کہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔
No comments:
Post a Comment